سعودی عرب کی امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے انگریزی میں دستاویزی فلم ’اے ڈے ود دا ریزرو‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
فلم میں فطرت کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کی شمولیت اورماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لیے فیلڈ میں کی جانے والی کوشوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
کنگ سلمان رائل ریزرو میں تھکن سے بے حال ’مہاجر‘ بطخ ریسکیوNode ID: 897452
-
’کارواں الحسکی‘، سعودی رائل ریزرو میں صحرائی کیمپنگ کا نیا تجربہNode ID: 897667
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دستاویزی فلم میں اتھارٹی کے روزمرہ کے امور اور اقدامات کو دکھایا جائے گا جو ماحولیاتی تحفظ اور سبزے کو اگانے کے حوالے سے ہوگی۔
فلم میں فطری حیات کے تحفظ کے حوالے سے معاشرے کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ریزرو کی ثقافتی اور تاریخی ورثے سے متعلق سرگرمیوں بھی اجاگر کیا جائے گا۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات، ریزرو میں ماحولیاتی سیاحت کا جائزہ لیا جائے گا، کوالیفائنگ ٹور گائیڈز جو وزیٹرز کو ریزرو کے منفرد قدرتی ماحول سے متعارف کراتے ہیں۔
هيئة تطوير محمية الإمام عبدالعزيز بن محمد الملكية تنتج فيلمًا وثائقيًّا بعنوان "يوم مع المحمية A Day with the Reserve".https://t.co/oM5WgLFUWm#واس pic.twitter.com/1FhM7IG3md
— واس جودة الحياة (@SPAqualitylife) November 30, 2025
دستاویزی فلم انگریزی بولنے والوں کے لیے اتھارٹی سے رابطے کا بہترین ذریعہ ہو گی جو ماحولیاتی سیاحت میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ عالمی سطح پر ریسرچرز اور ماہرین کے لیے بھی مفید ثابت ہوگی۔












