Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ادارے کی نجکاری کی صورت میں ملازمین کی تنخواہ کم ہوگی؟

دو برس تک ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری ادارے کی نجکاری کے بعد دو برس تک ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔ 
 وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’سرکاری ادارے کے جو ملازم نجکاری کے بعد نجی ادارے میں منتقل ہونے پر راضی نہیں ہوں گے انہیں کئی آپشن دیے جائیں گے۔‘
سیکریٹری وزارت افرادی قوت نے العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نجکاری کے دو برس تک کسی بھی ملازم کی تنخواہ میں کوئی کمی نہیں کی جا سکے گی، البتہ دو برس بعد ملازم کی تنخواہ میں کمی اور برطرفی کا اختیار ادارے کو حاصل ہوجائے گا۔‘
ان کے مطابق ’ممکن ہے کہ ملازمت کے نئے معاہدے میں نجی ادارہ تنخواہ میں اضافہ کردے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کم تنخواہ کی بات کرے۔‘
سیکریٹری وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اگر دو سال تک ملازم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اس کی ملازمت برقرار رہے گی۔ اس کا بھی امکان ہے کہ تنخواہ  میں اضافہ ہوجائے۔ اس کا دارومدار ملازم کی اپنی کارکردگی پر ہے۔‘ 
وزارت افرادی قوت نے اطمینان دلایا کہ اگر ملازمین کسی بڑی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو ان کی ملازمت جاری رہے گی۔ 

شیئر: