Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ میں پانی کے ٹینکروں کا بحران ہے نہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے‘

’تمام شہری و غیر ملکی پانی کا ٹینکر آن لائن ذرائع سے حاصل کرسکتے ہیں، انہیں کمپنی کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں‘ (فوٹو: سبق)
پانی کمپنی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ جدہ میں پانی کے ٹینکروں کا بحران ہے نہ ہی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پانی کمپنی نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی الیکٹرانک ذرائع سے پانی کے ٹینکر منگواسکتے ہیں، ان کی قیمتیں بھی متعین ہیں جن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا‘۔
کمپنی نے یہ وضاحت ایک شہری کی شکایت پر کی ہے کہ جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ جدہ میں پانی کے ٹینکروں کا بحران ہے نیز بلیک مارکیٹ چل رہی ہے۔
شہری کا کہنا تھا کہ ’مجھے دو دن ہوگئے ہیں پانی کا ٹینکرنہیں مل رہا، جدہ کے شمال میں واقع کمپنی کے پاس ٹینکر نہیں ہیں جبکہ بلیک مارکیٹ میں ٹینکر کی قیمت 300 ریال تک پہنچی ہوئی ہے‘۔
اس پر جواب دیتے ہوئے کمپنی نے کہا ہے کہ ’تمام شہری و غیر ملکی پانی کا ٹینکر آن لائن ذرائع سے حاصل کرسکتے ہیں، انہیں اس مقصد کے لئے کمپنی کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں‘۔
 

شیئر: