Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کا جدہ میں انڈونیشیئن وزیر حج کا خیرمقدم

ملاقات میں حج آپریشنز سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف جو حج سپریم کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، سے بدھ کو جدہ میں انڈونیشیا کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد عرفان یوسف نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں حج آپریشنز سے متعلق باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال، تعاون اور ہم آہنگی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
انڈونیشی وزیر نے سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات اور جامع تیاریوں کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

 نیشنل سینٹر فار سکیورٹی آپریشنز کے ڈیجیٹل سینٹر کا افتتاح کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

ملاقات کے موقع پر معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی اور حج سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی اور وزارت داخلہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے جدہ میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر میں نیشنل سینٹر فار سکیورٹی آپریشنز کے ڈیجیٹل سینٹر کا افتتاح کیا۔
نیشنل سینٹر فار سکیورٹی آپریشنز کے کمانڈر نے ڈیجیٹل سینٹر کے ورک اور پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

 

 

شیئر: