Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کی درخواستیں اتوار سے وصول کی جائیں گی: نائب وزیر حج

’تمام برادر اسلامی ملکوں نے سعودی عرب کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اسے سراہا ہے‘۔
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک حج کی ادائیگی کی شرط ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حج کے ضوابط کی وضاحت کے لئے ریاض میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’محفوظ حج  کے لئے کوشش کریں گے‘۔
’سعودی عرب کو وباؤں سے نمٹنے کا طویل تجربہ ہے جس سے حج کے دوران فائدہ اٹھایا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دنیا ابھی تک کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، دنیا سے یہ خطرہ ابھی تک نہیں ٹلا‘۔
’امسال فریضہ  حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ عازمین کورونا وائرس کی نئی شکلوں کا شکار نہ ہوں‘۔
دوسری طرف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’امسال حج و عمرہ کو اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کے فیصلے سے اسلامی ممالک کو آگاہ کر دیا گیا ہے‘۔
’تمام برادر اسلامی ملکوں نے سعودی عرب کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اسے سراہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر حج کی درخواستیں موصول کی جائیں گی‘۔
’اس مقصد کے لئے ویب سائٹ پر لنک کا اجرا کل اتوار کو دوپہر ایک بجے کر دیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’محفوظ حج کے لئے تمام امکانات اور خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔

شیئر: