Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: 36ممالک سےتعلق رکھنے والے 32مقررین کے درمیان مقابلہ

ریاض( ذکاءاللہ محسن) انٹرنیشنل ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض دویژن کی جانب سے تقریری مقابلے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 36 ممالک کے 32افرادنے تقریریں پیش کیں۔ بہترین مقررین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقعہ پر سعودی عرب سمیت ایشیائی اور یورپی مرد و خواتین شریک ہوئے ۔پاکستان سے وقار نسیم وامق، ڈاکٹر سعید احمد اور احمد حسن شریک ہوئے تھے۔ پروگرام کی آرگنائزر ڈاکٹر طوبی خان نے کہا کہ ٹوسٹ ماسٹرز کلب معاشرے میں مثبت رحجانات کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس کے زیر اہتمام ہونے والےتقریری مقابلوں کے ذریعے پوری دنیا کے لوگوں کو قریب لانا اور معاشروں میں اچھائیوں کو پھیلانا ہے۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے ڈی ٹی ایم سنجے مہات نے کہا کہ دنیا بھر کے 32 مقررین میں سے 3 عالمی تقریری مقابلے میں شرکت کریں گے۔ وقار نسیم وامق اور ڈاکٹر سعید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہمیشہ دنیا کو محبت اور امن کا پیغام دیا ہے۔
 

شیئر: