Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا کے بوسیدہ مکان کو دیکھنے سیاح کیوں کھینچے چلے آرہے ہیں

الاحسا کے نقش و نگار اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے علاقے الاحسا کے بوسیدہ مکان کو تاریخی نقوش  دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ النعاثل محلے میں واقع مکان کی دیواریں سو سے زیادہ  قسم کے نقش و نگار سے آراستہ ہیں۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹورسٹ گائیڈ عبدالعزیز العمیر نے بتایا کہ الاحسا قدیم زمانے سے تعمیراتی نقش و نگار اور پھول پتیوں کے لیے معروف ہے۔
یہاں کا جمالیاتی فن بڑا دلکش اور جاذب نظر ہے- الاحسا کے نقش و نگار اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔ 

ہر قسم کے نقش و نگار کا باقاعدہ نام ہے(فوٹو العربیہ)

ہر قسم کے نقش و نگار کا باقاعدہ نام ہے اور اسی سے نقش و نگار کو جاننا اور پہچانا جاتا ہے۔ 
ٹورسٹ گائیڈ نے بتایا  کہ الاحسا کا یہ مکان جو بوسیدہ ہوچکا ہےمحمد بن عبداللہ الشعیبی کا ہے۔ یہ 350 مربع میٹر کے پلاٹ پر بنا ہوا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے مملکت بھر سے لوگ آرہے ہیں۔
 اس گھر کا ہر گوشہ پھول بوٹوں کے حوالے سے اپنی ایک شناخت رکھتا ہے۔ ان پرایک نظر ڈالنے والا الاحسا کے تعمیراتی پھول بوٹوں کے سحر میں خود بخود گرفتار ہوجاتا ہے۔ 

شیئر: