Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے اردن، لیبیا اور موریطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں 

سعودی عرب کے ساتھ  تعلقات کے استحکام کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اردن، لیبیا اور موریطانیہ کے وزرائے خارجہ نے دوحہ میں ملاقا تیں کی ہیں۔
سعودی عرب کے ساتھ  تعلقات کے استحکام کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ  فیصل بن فرحان قطری دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہوئے ہیں ۔

عرب وزرائے خارجہ کے اجلاسوں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

ان سے اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی، لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش اور ماریطانیہ کے وزیر خارجہ اسماعیل ولد الشیخ احمد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے تینوں برادر ممالک اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر تباادلہ خیال کیا جبکہ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاسوں کے نتائج کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔  
اس موقع پر وزیر خارجہ کے آفس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن بن ارکان الداود بھی موجود تھے۔ 

شیئر: