Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، جدہ میں مزید 25 تجارتی مراکز سیل

چار ہزار تفتیشی کارروائیوں کے دوران خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)
جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر مزید  25 تجارتی ادارے سیل  کیے ہیں۔
متعلقہ اداروں کے تعاون سے چار ہزار سے زیادہ  تفتیشی کارروائیوں کے دوران خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی تھیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ  19 چھوٹی اور 15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں چھاپہ مہم کے دوران 59 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔
سماجی فاصلے، حفاظتی ماسک، گاہکوں کا ٹمپریچر چیک کرنے، توکلنا ایپ دیکھنے وغیرہ سے متعلق پابندیوں پر عمل نہیں ہورہا تھا۔ 
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی خاطر تفتیشی مہم جاری رہے گی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ جدہ کے وہ شہری اور مقیم غیرملکی قابل قدر ہیں جو بازاروں اور پبلک مقامات پر کورونا ایس او پیز کی پابندی کررہے ہیں، زیادہ  تر لوگ ایس او پیز کے پابند ہیں۔
 

شیئر: