Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی تین جامعات دنیا کی سو بہترین یونیورسٹیوں میں شامل 

سائنس ریسرچ اور پبلی کیشن کا معیار بلند ہورہا ہے۔(فوٹو سیدتی)
سعودی عرب کی تین جامعات دنیا کی سو بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کے سربراہ کے مشیر ڈاکٹر یوسف الترکی نے کہا کہ عالمی سطح پر ایجادات اور تحقیق کرنے والی سو بہترین یونیورسٹیوں میں تین سعودی جامعات کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے یہاں سائنس ریسرچ اور پبلی کیشن کا معیار بلند سے بلند تر ہورہا ہے۔
علاوہ ازیں مملکت میں  انفرادیت کے کلچر کو بھی عام کیا جارہا ہے، مملکت کے اسی ریکارڈ کے باعث یہ کامیابی ملی ہے۔
ڈاکٹر الترکی نے کہا کہ  کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کئی شعبوں میں ایجادات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ صحت نگہداشت، مصنوعی ذہانت اور صحت آلات و ادویہ کی صنعت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ان تمام شعبوں میں ہمارے سکالرز ایجادات کا اندراج کراچکے ہیں۔

شیئر: