Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کن قومیتوں کے کتنے پناہ گزین موجود ہیں

سعودی عرب میں دس لاکھ یمنی اور7 لاکھ شامی پناہ گزین موجود ہیں(فوٹو سبق)
اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے سعودی عرب میں پناہ گزینوں کی تعداد اور ان کی قومیتوں کے اعدادوشمار پیش کیے ہیں۔
 جی سی سی ممالک میں اقوام متحدہ کے ماتحت پناہ گزینوں کی ہائی کمشنری کے نمائندے خالد خلیفہ نے پناہ گزینوں سے متعلق اعدادوشمارجاری کیے ہیں۔
الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے خالد خلیفہ نے کہا کہ ’سعودی عرب نے متعدد ممالک میں پناہ گزینوں کی مدد کے لیے صحت، تعلیم اور رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنری کو 300 ملین ڈالر سے زیادہ دیے ہیں‘۔ 
خالد خلیفہ نے کہا کہ’ سعودی عرب میں دس لاکھ یمنی اور7 لاکھ شامی پناہ گزین موجود ہیں جبکہ سعودی عرب 30 برس سے پناہ گزینوں کی ہائی کمشنری کے دفتر کی میزبانی کررہا ہے‘۔
انہو ں نے بتایا کہ’ مملکت میں موجود پناہ گزینوں کا تناسب سعودی عرب شہریوں کی کل آبادی کا 5.5 فیصد ہے‘۔   
سعودی عرب نے شام میں بحران کے بعد سے 15 لاکھ شامیوں کو ویزے جاری کیے۔ ان میں سے تقریبا 7 لاکھ  ابھی تک سعودی عرب میں رہ رہے ہیں۔
خالد خلیفہ نے کہا کہ ’سعودی عرب گزشتہ صدی کے پانچویں عشرے سے دو لاکھ 80 ہزار روہنگیوں کی میزبانی کررہا ہے جبکہ مصری دستاویز ہولڈر ساڑھے تین لاکھ فلسطینیوں کو اپنے یہاں بسائے ہوئے ہے۔ یہ فلسطینی 1948 میں سعودی عرب پہنچے تھے‘۔ 

شیئر: