Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا پناہ گزینوں میں ایک ہزار راشن پیکٹ تقسیم

یہ کام پناہ گزینوں کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے میں مدد گار ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بنگلہ دیش میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں میں ایک ہزار راشن پیکٹ تقسیم کرائے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے ڈھاکا کے ماتحت غازی پور شہر میں رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے راشن پیکٹ تقسیم کرائے ہیں۔ ان سے پانچ ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو فائدہ ہوا۔ 

شاہ سلمان مرکز بنگلہ دیش میں 5 لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں میں 80 ہزار راشن پیکٹ تقسیم کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز بنگلہ دیش میں 5 لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں میں 80 ہزار راشن پیکٹ تقسیم کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ یہ کام پناہ گزینوں کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے۔

شیئر: