Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوزان الیحیی روایتی آرٹ رائل انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر مقرر 

ڈاکٹر سوزان الیحیی آرٹ اور ڈیزائن کے شعبے کی ماہر ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے سعودی عرب میں ڈاکٹر سوزان الیحیی کو روایتی آرٹ رائل انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔
ڈاکٹر سوزان الیحیی انسٹی ٹیوٹ کے انتظامات بھی دیکھیں گی' اس کے سٹراٹیجک رجحانات کو عملی جامہ پہنائیں گی اور روایتی آرٹ کو جدید فن کا روپ دینے کی کوشش کریں گی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر سوزان الیحیی آرٹ اور ڈیزائن کے شعبے کی ماہر ہیں۔ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں پروفیسر رہ چکی ہیں۔ یونیورسٹی میں کئی مشاورتی اور انتظامی عہدے بھی سنبھالے جبکہ متعدد مشاورتی کمیٹیوں کی ممبر اور مشیر بھی رہ چکی ہیں۔ 
ڈاکٹر سوزان الیحیی ایجوکیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی ہیں۔ امریکہ کی کولاراڈو یونیورسٹی سے ٹریننگ لیڈر شپ اور پالیسی میں بھی  پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ متعدد علمی کانفرنسوں میں شرکت کرچکی ہیں۔ کئی تحقیقی مقالے شائع کیے ہوئے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ پروجیکٹ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے والی خواتین میں سے ایک ہیں۔ 
یاد رہے کہ روایتی آرٹ رائل انسٹی ٹیوٹ اپنا پہلا تربیتی پروگرام ستمبر میں کرے گا۔
روایتی آرٹ رائل انسٹی ٹیوٹ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے قائم کیے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ وزارت ثقافت چاہتی ہے کہ یہ انسٹی ٹیوٹ سعودی ثقافتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرے اور علم و معرفت کے ذریعے اسے فروغ دے۔  

شیئر: