Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انٹرٹینمنٹ گیٹ کے ذریعے سرمایہ کاروں کےلیے 1082 لائسنس

تفریحی سرگرمیوں کے لیے اجازت نامے بھی جاری کیے جاتے ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم انٹرٹینمنٹ گیٹ کے ذریعے مملکت کے تفریحی شعبے میں سرمایہ کاروں کو اب تک 1082 لائسنس جاری کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں اور اس شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں اور سروسز کے لیے لائسنس، پرمٹس اور منظوری کے سرٹیفکیٹس کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اس پلیٹ فارم ذریعے مملکت میں تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے اجازت نامے بھی جاری کرتا ہے۔
انٹرٹینمنٹ گیٹ کا اجرا سرمایہ کاروں کو آن لائن خدمات کی پیشکش مملکت کی کوششوں کا ایک حصہ تھا تاکہ انہیں ملک میں کام کرنے میں آسانی ہو۔
ایک نئی انڈسٹری رپورٹ کے مطابق سعودی انٹرٹینمنٹ اور تفریحی شعبے کی نمو کی پیشگوئی 2030 تک 1.17 بلین ڈالر ہو گی اور اس میں ہر سال 47.65 فیصد کا اضافہ ہو گا۔
امریکہ میں مقیم ریسرچ اینڈ مارکیٹس کے ایک مطالعے میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں نموصرف 23.77 ملین ڈالر کے ساتھ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب عالمی معیار کے تفریحی مرکز کی تعمیر کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔‘
واضح رہے کہ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے ذریعے قائم کردہ پورٹل الترفیہ اس شعبے میں کام کرنے والے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو تفریحی سرگرمیوں اور تقریبات کے لیے لائسنس اور اجازت نامہ کی درخواست کرنے اور تفریحی شعبے میں خصوصی سرگرمیوں کی منظوری کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کے قابل بناتا ہے۔

شیئر: