Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 2 میوزک کالجوں کیلئے لائسنس کی اجازت

وزارت ثقافت کی جانب سے آرٹ ریذیڈنسی کے لیے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے موسیقی کے 2 کالجوں کو لائسنس کے اجراکی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر بتائی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر ثقافت بدر بن عبداللہ بن فرحان نے دیگر اداروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے لائسنس حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔
وزیر ثقافت نے کہا کہ اس میں دلچسپی رکھنے والے نجی اور غیر منافع بخش سیکٹرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مختلف ثقافتی میدانوں میں انسٹیٹیوٹس کے لئے مخصوص پلیٹ فارم پر لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔
یہ پلیٹ فارم 90 دن کے بعد اپنا کام شروع کر دے گا۔

دیگر ادارے بھی لائسنس حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔(فوٹو العربیہ)

سعودی وزارت ثقافت -222021  کے لئے ’’آرٹ ریذیڈنسی البلد پروگرام‘‘ کا  دوسرا ایڈیشن متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔
اس پروگرام کے تحت سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں، ناقدین، محققین اور مصنفین کو راغب کیا جائے گا۔
اس کا انعقاد جدہ کےتاریخی علاقے بلد میں قائم الخونجی نامیعمارت میں ہوگا جسے یونیسکوکی جانب سے ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی فنکاروں، ناقدین، محققین اور مصنفین کو اس جانب راغب کیا جائے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)

یہ پروگرام ثقافتی مکالمے، مقصدی تجزیے اور تجربے و معلومات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مختلف نسلوں کے مابین گفتگو کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔
مملکت کی وزارت ثقافت کی جانب سے آرٹ ریذیڈنسی کے لیے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ یہ سعودی وژن 2030 کے’’ اعلیٰ معیار زندگی‘‘ پروگرام کا حصہ ہے۔
 

شیئر: