Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: عمرہ کمپنیوں کے لئے نئے ضوابط کا اعلان

کویت سٹی:کویتی ادارہ حج وعمرہ نے عمرہ کمپنیوں کے لئے نئے ضوابط کا اعلان کردیا ہے۔ ادارے کے سربراہ محمد المطیری نے مقامی اخبار القبس کو بتایا کہ نئے ضوابط کے مطابق تمام عمرہ کمپنیوں کو 5ہزار دینار ضمانت کے طور پر جمع کرنے ہوں گے۔ معتمرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی پر اس رقم سے متاثر ہونے والے معتمر کو معاوضہ دیا جائے گا۔ نئے ضوابط کے مطابق معتمرین کے ساتھ عمرہ کمپنی معاہدہ کرے گی جس میں واضح طور پر پیش کی جانے والی تمام خدمات کا ذکر ہوگا۔ عمرہ کمپنیاں معتمرین کو اجازت یافتہ ہوٹلوں میں رہائش فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ اگر کسی وجہ سے معتمر سفر مکمل نہ کرسکے تو اسے ادا کی جانے والی رقم واپس کرنا ہوگا۔
 
 

شیئر: