Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے ساتھ عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، شاہ حمد

منامہ: بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی اور عسکری شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان کے ساتھ عسکری شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کے دوران کہی۔ شاہ حمد نے کہا کہ بحرین اور پاکستان کے درمیان تاریخی روابط انتہائی مستحکم ہیں۔ دونوں ممالک عسکری شعبے میں بھی تعاون کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ 
 
 

شیئر: