Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 48 گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کرنے والے دو افراد گرفتار

’زیر حراست افراد سے مجموعی طور پر 50 ہزار ریال نقد اور مالیت کے سپئیر پارٹ واپس لے لئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے 48 گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوریاں کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک سعودی شہری جبکہ دوسرا پاکستانی تارک وطن ہے۔
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شہری عمر کی تیسری دہائی میں ہے جبکہ پاکستانی تارک عمر کی پانچویں دہائی میں ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے 48 گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چوری کی تھیں جنہیں استعمال شدہ اور سپیئر پارٹ کے طور پر فروخت کیا جاتا تھا‘۔
’زیر حراست افراد سے مجموعی طور پر 50 ہزار ریال نقد اور مالیت کے سپئیر پارٹ واپس لے لیے گئے ہیں‘۔
’ایک طریقہ واردات سے چوریاں ہونے پر پولیس کو اندازہ ہوگیا تھا کہ ان میں ملوث ایک ہی گروہ ہے جس کی شناخت کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔‘

شیئر: