Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر آفس نے ٹھیکے دار کمپنی سے غیر ملکی کارکنوں کو ساڑھے آٹھ لاکھ ریال دلا دیے 

 28 غیرملکی ملازمین نے اجتماعی دعوی دائر کیا تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں لیبر آفس ریاض نے ٹھیکے دار کمپنی کے ساتھ 28 ملازمین کا معاملہ طے کرادیا اور انہیں کمپنی سے ساڑھے 8 لاکھ ریال دلائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹھیکے دار کمپنی کے خلاف  28 غیرملکی ملازمین نے اجتماعی دعوی دائر کیا تھا۔
لیبر آفس نے صلح صفائی، سمجھوتے کے تحت بعض کارکنان کو ڈیوٹی پر بحال کرایا جبکہ دیگر کی ملازمت ختم کرکے ان کے بقایاجات اور نہایۃ الخدمۃ بھی دلادیا گیا۔ مجموعی طور پر ساڑھے 8 لاکھ ریال  28 ملازمین کو دلائے گئے ہیں۔ 
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آجر اور اجیر کے درمیان ملازمین کے تنازرعات حل کرانے کے لیے لیبر آفس میں مصالحتی ادارہ قائم کیے ہوئے ہے۔
یہ ادارہ فریقین کے مابین درمیانہ حل نکالنے  اور دوستانہ انداز میں فریقین کے حقوق ممکنہ حد تک دلانے کی کوشش کرتا ہے۔
فریقین کے متفق ہوجانے پر حل کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔ اگر دعوی دائر کرنے والے ملازمین صلح پر راضی نہیں ہوتے تو ایسی صورت میں تنازع کو مقدمے کی شکل دے کر آگے بڑھا دیا جاتا ہے۔  

شیئر: