Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی ٹائر مارکیٹ جہاں غیر ملکی کاروبار کر رہے ہیں

 مقامی باشندے شکوہ کررہے ہیں کہ مارکیٹ میں ریٹ مستحکم نہیں ہیں۔(فوٹو الاخباریہ)
سعودی عرب میں  ریاض کی الغرابی سٹریٹ پر واقع ٹائر مارکیٹ سے الاخباریہ چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ مختلف ممالک کے تارکین سعودی قوانین و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر ٹائروں کا کاروبار کررہے ہیں‘۔ 
الاخباریہ چینل نے وڈیو رپورٹ میں دکھایا ہے مقامی باشندے شکوہ کررہے  ہیں کہ ’ٹائر مارکیٹ میں ریٹ مستحکم نہیں ہیں‘۔
مقامی شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ’ اس مارکیٹ میں پرانے اور جعلی ہر طرح کے ٹائر فروخت کیے جارہے ہیں‘۔ 
مقامی باشندوں نے بتایا کہ تارکین نے خفیہ گوداموں میں پرانے ٹائر ذخیرہ کیے ہوئے ہیں۔ ان میں وہ غیرملکی بھی ہیں جو سعودیوں کے نام سے اپنا کاروبار کررہے ہیں۔ 
الاخباریہ کی رپورٹ میں یہ دعودی کیا گیا ہے کہ’ بعض مقیم غیرملکی پرانے ٹائر چھپانے اور ان  کا کاروبار کرنے کے لیے مارکیٹ میں موجود پارکنگ سے غلط فائدہ  اٹھا رہے ہیں‘۔
’یہ لوگ مختلف مقامات سے پرانے اور دو نمبر ٹائر خرید لیتے ہیں اور انہیں صاف ستھرا کرکے اچھی قیمت پر فروخت کرتے ہیں‘۔

شیئر: