Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

حج رجسٹریشن سعودی شہریوں اور مملکت میں موجود غیر ملکیوں کے لیے ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ رواں سال حج  سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں  مسجد الحرام  پہنچنے پر عازمین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے تنظیمی  اور صحت سہولیات کی بابت تمام  تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
عرب نیوزکے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جولائی کے وسط میں شروع ہونے والے حج موسم کے لیے  تمام فیلڈ اور انتظامی کمیٹیاں اور دیگر محکمے پہلے سے تیار شدہ منصوبوں اور پروگراموں کے ذریعہ اپنی اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

کورونا ویکسی نیشن کے لیے کئے گئے اقدامات کی پابندی کی جائے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ کے شروع میں وزارت صحت اور وزارت حج نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال مجموعی طور پر60 ہزارعازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
حج رجسٹریشن سعودی شہریوں اور مملکت میں موجود غیر ملکیوں کے لیے کی گئی ہے۔
حج  انتظامیہ صحت عامہ اور کورونا سے تحفظ کے لئے تمام ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حرم مکی شریف میں تمام عبادات اور حج کے ارکان کی ادائیگی کو آسان بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔

ویکسین لینے والوں کی عمرکی حد 18سے 65 سال کے درمیان ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

حج کے خواہش مند افراد کےلیے ضروری ہے کہ کسی دائمی بیماری میں مبتلا نہ ہوں اور سعودی عرب میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے کئے گئے اقدامات کی پابندی کی جائے۔ کورونا ویکسین لینے والوں کی عمرکی حد18سے 65 سال کے درمیان ہے۔
عازمین حج کو مکمل طور پر کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لینا ضروری ہے یا جن لوگوں نے کم ازکم 14 دن پہلے پہلی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر لی ہے۔ اس میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ویکسی نیشن کی خوراک لے چکے ہیں۔
 

شیئر: