Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈان تھری‘ میں کیا امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ ایک ساتھ دکھائی دیں گے؟

شاہ رخ خان کی فلمیں ’ڈان‘ اور ڈان ٹو‘ نے کافی پذیرائی حاصل کی (فوٹو: نیٹ فلکس)
فرحان اختر کی ہدیتکاری میں بننے والی مشہور فلم سیریز ’ڈان‘ کے تیسرے پارٹ کے حوالے سے کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ مرکزی کردار رنویر سنگھ ادا کر رہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق اس دوران یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ کیارا اڈوانی اور وکرانت میسی فلم سے الگ ہو گئے ہیں جبکہ کرِتی سَینن کو بطور ہیروئن کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 1978 میں ریلیز ہونے والی ’ڈان‘ کے مرکزی کردار امیتابھ بچن، اور 2006 اور 2011 میں ریلیز ہونے والی ’ڈان‘ اور ’ڈان ٹو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان کو بھی ’ڈان تھری‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان دونوں اس پیشکش پر غور کر رہے ہیں تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے ابھی تک باضابطہ کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

سنہ 1978 میں ریلیز ہونے والی ’ڈان‘ میں مرکزی کردار امیتابھ بچن نے نبھایا تھا (فوٹو: فلم)

البتہ اگر یہ دونوں بڑے فلم سٹار رنویر سنگھ کے ہمراہ بڑے پردے پر دکھائی دیتے ہیں تو فلم بینوں کو ایک مختلف تجربہ میسر آئے گا اور اگر ایسا ممکن ہوا تو یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ تینوں فلم سٹارز کسی بھی فلم میں ایک ساتھ شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ ’ڈان تھری‘ کے حوالے سے کئی اور افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں جن میں فرحان اختر کی جانب سے پریانکا چوپڑا کو دوبارہ کردار کی پیشکش اور شاہ رخ خان کی ممکنہ واپسی شامل ہیں۔
چند ماہ پہلے وکرانت میسی نے فلم سے علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی جبکہ اطلاعات تھیں کہ ادتیہ رائے کپور اور وجے دیوراکونڈا کو ولن کے کردار کے لیے زیر غور لایا گیا ہے۔

شیئر: