Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور ہالینڈ کے وزیراعظم میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ہالینڈ کے وزیراعظم ڈک شوف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے غزہ کی پٹی کی صورتحال، اس کے سکیورٹی اور انسانی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد نے بین الاقوامی برادری پر پھر زور دیا کہ وہ شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تباہ کن اثرات کو ختم کرے اور دو ریاستی حل میں رکاوٹ بننے والے کسی بھی اقدام کی مذمت کرے۔
سعودی ولی عہد اور ہالینڈ کے وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، تعاون کے موجودہ شعبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

 

شیئر: