دبئی میں ایمریٹس روڈ پر تین گاڑیوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
امارات الیوم کے مطابق حادثہ دبئی کلب پل کے قریب گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں
-
فجیرہ میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار اماراتی نوجوان ہلاکNode ID: 887572
دبئی پولیس کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان نے بتایا ’کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر حادثے کی اطلاع ملی۔‘
’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک گاڑی کا ڈرائیور، دوسری گاڑی کے پیچھے مناسب فاصلہ رکھنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔ ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا اور دو زخمی ہوئے انہییں ہسپتال لے جایا گیا۔‘
حادثے کے بعد ٹریفک ماہرین نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کیے۔ پٹرولنگ ٹیموں نے ٹریفک کا رخ موڑ دیا تاکہ امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
تباہ ہونے والی گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹا کر سڑک کو کلیئر کیا گیا۔
گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنا متحدہ عرب امارات میں سب سے عام اور خطرناک ٹریفک خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔
امارات کے فیڈرل ٹریفک قانون کے تحت محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 400 درہم جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس پر چار بلیک پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔