Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوروناسےمزید 14 ہلاکتیں 12 سو سے زائد نئے کیسز

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ضوابط پرعمل کیاجائے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعرات 24 جون کو کورونا کے مزید 1255 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 14 افراد اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے حوالے سے مزید کہا ہے کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مملکت میں مجموعی کیسز کی  تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 390 تک پہنچ گئی ہے ۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں ایک ہی روز کورونا سے 14 ہلاکتوں کے بعد اس مہلک مرض سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 730 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 1247 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 سو 47 افراد کے شفایاب ہونے کے بعد اب تک 4 لاکھ 60 ہزار 338 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات 24 جون کو جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ کیسز مکہ مکرمہ ریجن میں سامنے آئے جن کی تعداد 340 رہی جبکہ مشرقی ریجن میں 282 ، ریاض میں 203 اور عسیر ریجن میں 156 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
جازان ریجن میں مریضوں کی تعداد 81 ، مدینہ منورہ میں 58 ، قصیم میں 35 ، نجران میں 24 ، تبوک میں 23 اور الباحہ ریجن میں 20 مریض سامنے آئے۔
حائل ریجن میں نئے مریضوں کی تعداد 16 رہی جبکہ شمالی حدود ریجن میں 11 اور الجوف ریجن میں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 11 ہزار 322 مصدقہ کیسز میں سے 1 ہزار 451 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کےیونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کا اصول بے حد اہم ہے علاوہ ازیں عوامی مقامات پرجاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے۔

شیئر: