Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی، چار افراد گرفتار

بیرون ملک سے آئے تھے اور انہیں ہوٹل قرنطینہ کا پابند بنایا گیا تھا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں نجران پولیس نے ہوٹل قرنطینہ کی ہدایات کی خلاف ورزی پر چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ چاروں یہ کورونا کے مصدقہ مریض تھے اور انہیں آئسولیشن کی ہدایت کی گئی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ افراد بیرون ملک سے آئے تھے اور انہیں ہوٹل قرنطینہ کا پابند بنایا گیا تھا۔
پولیس ترجمان عبداللہ العشری نے بتایا کہ ’ہوٹل قرنطینہ یا ہاؤس آئسولیشن کی خلاف ورزی پر بڑی سزا ہے۔ دو لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو برس تک قید ہوسکتی ہے۔ بعض صورتوں میں دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں‘۔ 
’ خلاف ورزی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی۔ اگر خلاف ورزی کسی غیرملکی سے سرزد ہوئی ہوگی تو اسے مملکت سے بے دخل بھی کیا جائے گا اور آئندہ کے لیے بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘۔  

شیئر: