Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں لڑکی نے خود کشی کرلی، پولیس کی تحقیقات

پولیس کا کہنا ہے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی ہے۔( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے شہر تبوک میں ایک لڑ کی نے پراسرار طور پر خود کشی کرلی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
تبو ک کے ایک محلے میں مقامی لڑکی نے خود کشی کرلی پولیس اسباب جاننے کے  لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق تبوک کے دمج محلے کی مقامی لڑکی نے پراسرار حالات میں خود کشی کی ہے۔  پولیس نے واقعہ کے اسباب اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی عمر کے دوسرے عشرے میں ہے اور اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی ہے۔

شیئر: