Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن کے المجاردہ گاؤں میں وائلڈ لائف اور نایاب پودوں کے نظارے

عسیر ریجن قدرتی مناظراور تفریحی مقامات سے مالا مال ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں واقع المجاردہ گاؤں میں وائلڈ لائف اور نایاب پودوں کی ایک وسیع رینج ہے۔ سیاح فطرت کی آوازوں کے ساتھ ساتھ  سبز نمو اور آبشاروں کا نظارہ کرنے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شمالی المجاردة گورنریٹ کے دیہات میں آنے والے سیاح الطحاوی کے حیرت انگیز نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو آتش فشاں چٹان کے لیے مشہور ہے۔
رمضان کے بعد سے ان علاقوں میں موسلا دھار بارش نے وادیوں اور پہاڑوں کے کناروں کے ساتھ ساتھ چراگاہوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔
اس علاقے میں درجہ حرارت تیزی سے تبدیل ہو سکتا ہے۔ سیاح ٹھنڈ اور گرم دونوں صورتحال کا سامنا کر سکتے ہیں۔
گاؤں کے رہائشی روزگار اور آمدنی کے حصول کے لیے مکئی، باجرا، کیلے اور کافی بینز پر انحصار کرتے ہیں۔
وہ مقامی اور آس پاس کے مراکز میں مویشیوں اور کھیتوں کے سامان کی تجارت اور فروخت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عسیر ریجن قدرتی مناظر، پرکشش ساحل، آبشار، پہاڑ اور تفریحی مقامات سے مالا مال ہے اور اسی وجہ سے سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔
عسیر ریجن کے شہر ابہا، خمیس مشیط، تنومہ، ان کے قصبے، قریے، خصوصاً المفتاحہ تاریخی قریہ، سحاب تفریح گاہ، جرش اور قصر شمسان کو شہرت حاصل ہے۔
سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار کے ریکارڈ کے مطابق عسیر میں 425 تاریخی مقامات پائے جاتے ہیں۔ ان میں 130سے زیادہ تو2018  میں دریافت ہوئے۔ ان میں نمایاں ترین جرش،العبلا اور درب الفیل نامی تاریخی شاہراہ ہیں۔
درب الفیل سے مراد وہ تاریخی راستہ ہے جس سے حبشہ کا بادشاہ خانہ کعبہ کو منہدم کرنے کے لیے ہاتھیوں کا لشکر لے کر گزرا تھا۔ یہاں سعودی عرب کے 26 فیصد نجی عجائب گھر پائے جاتے ہیں۔

شیئر: