Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کے ایک ہزار 218 نئے مریض، مزید پندرہ اموات

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 190 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار27 جون کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز بھی گیارہ ہزار سے زیادہ ہیں۔ 
اتوار کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان  کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 218 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 252 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 15 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 775 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 190 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 440 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 369 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 255 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 206، عسیر ریجن میں 140، مدینہ ریجن میں 54، جازان ریجن میں 67، القصیم ریجن میں 43، نجران ریجن میں 22، تبوک ریجن میں 15، الباحہ ریجن میں 15، حائل ریجن میں 21، الحدود الشمالیہ میں 8 جبکہ الجوف ریجن میں 3 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 83 ہزار 221 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 64 ہزار 256 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: