Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر اب تک57 لاکھ افراد گرفتار

مختلف ممالک کے15لاکھ 59 ہزار919 افراد کو ملک بدر کر دیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں وسط جون 2021 تک کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 57لاکھ افراد  کو غیر قانونی رہائش، غیر قانونی کام کرنے اور بارڈر سیکیورٹی نظام کی خلاف ورزیاں  کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پکڑ دھکڑکی یہ مہم 15 نومبر2017 کو شروع  ہوئی تھی۔

غیر قانونی افراد میں 43 فیصد یمنی،54 فیصد ایتھوپیائی شہری شامل تھے۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس مہم  کے دوران 16جون2021 تک 56 لاکھ51 ہزار619افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں رہائش کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر43لاکھ 23 ہزار 83افراد کے علاوہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی  کرنے پر 8لاکھ 3ہزار 186 جبکہ سرحدی ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والے 5لاکھ 25 ہزار 350 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک لاکھ 16ہزار930 افراد کواس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سرحد عبور کرکے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ان افراد میں43 فیصد یمنی،54 فیصد ایتھوپیائی اور3 فیصد دیگرقومیتوں سے تعلق رکھنے والے شہری شامل تھے۔
ان کے علاوہ 9550 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو دیگر ہمسایہ ممالک سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ8241 افراد کو قواعد کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو نقل و حمل کی سہولت اور پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سرحدی خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 16ہزار930 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)

غیر ملکیوں کے سہولت کاروں میں2796 سعودی شہری شامل ہیں جن پر مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔
715216 گرفتار شدگان پر فوری جرمانے عائد کئے گئے۔ 913306 افراد کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لئے ان کے متعلقہ سفارتی مشن منتقل کیاگیا۔
10لاکھ 50 ہزار132افراد کو سفری تحفظات کی تکمیل کے لئے منتقل کیا گیا جبکہ 15لاکھ 59 ہزار919 افراد کو ملک بدر کر دیا گیا۔
 

شیئر: