Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی خلیجی ملکوں پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت

سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔( فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے اتوار کو متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں خلیجی ریاستوں کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
 مملکت نے خلیجی ریاستوں کی سرزمین اورعلاقائی پانیوں پر صریح حملوں، آبنائے ہرمز کو بند کرنے  یا بین الاقوامی آبی گزر گاہوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو فوری روکنے پر زور دیا۔ 
بیان میں متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بین الاقوامی سمندری راستوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
یاد رہے کویت کی فوج نے کہا تھا کہ اس نے علی الصبح ملک کی فضائی حدود میں دشمن کے ڈرونز کا پتا لگا کر انہیں ناکارہ بنایا جو کہ اپریل میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
جبکہ قطر کا کہنا ہے سمندری حدود میں ابوظبی سے آنے والے ایک کارگو جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔
اتوار کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے  بھی ایران کے دو ڈرون کو انٹرسیپٹ کیا۔
اس سے قبل اسی ہفتے متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے دو بیلسٹک میزائلوں اور تین ڈرونز کو تباہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

 

شیئر: