جدہ: حج کے روحانی پہلووں سے متاثر فن پاروں کی نمائش
روایتی دستکاری، معاصر فن اور عربی خطاطی کو یکجا کرتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ پارک میں قائم ہاوس آف اسلامک آرٹس میں ’زرافی‘ نمائش میں ایسے فن پارے پیش کیے گئے ہیں جو حج کے بصری اور روحانی پہلووں سے متاثر ہیں۔
یہ نمائش جو تیرہ مئی تک جاری رہے گی، روایتی دستکاری، معاصر فن اور عربی خطاطی کو یکجا کرتی ہے۔
اس میں مسجد کے قالینوں اور دریوں سے متاثر فن پارے شامل ہیں، اس کے ساتھ مقامی مواد جیسے روایتی بنائی میں استعمال ہونے والی کھجور کے پتوں، عبادت، مہمان نوازی اور روزمرہ کی زندگی کے موضوعات کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
اس نمائش میں عربی حروف مبنی جدید خطاطی کےکام بھی ہے، ساتھ ہی کوفی طرز سے متاثر جیومیٹرک اور تجریدی ڈیزائنز شامل ہیں۔
یہ ایک ثقافتی سیریز کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسلامی ورثے کو اجاگر کرنا اور روایتی فنون کی جدید تقاضوں کے مطابق نئے مفہوم کے ساتھ پیش کرنا ہے۔
