روم میں ’مارولز آف سعودی آرکسٹرا‘ کنسرٹ کا اختتام
سعودی نیشنٹل آکسٹرا اور کورال کے منتخب شاہکار پیش کیے گئے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت اور میوزک کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں میوزک کمیشن نے اٹلی کے شہر روم میں ’مارولز آف سعودی آرکسٹرا‘ کنسرٹ کا اختتام کیا۔
ایس پی اے کے مطابق پروگرام میں عالمی شہرت یافتہ فنکار اندریا بوتشیلی نے بھی پرفارم کیا۔ اس کے ساتھ سعودی نیشنٹل آکسٹرا اور کورال کے منتخب شاہکار پیش کیے گئے۔
کنسٹرٹ میں سعودی نیشنٹل آکسٹرا اور کورال کے 32 اور اطالوی آکسٹرا کے 30 موسیقاروں نے مشترکہ پرفارمنس پیش کی، جو ثقافتی تبادلے کی عکاس تھی۔
روم میں منعقدہ یہ کنسرٹ ’مارولز آف سعودی آرکسٹرا‘ انیشیٹیو کا حصہ ہے، اس عالمی کا مقصد سعودی ثقافت میں شامل روایتی موسیقی اور فنون لطیفہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور مملکت کی عالمی ثقافتی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔
یاد رہے سعودی ورثے کی دھنیں دنیا کے نمایاں تھیٹرز تک پہنچائی جا چکی ہیں، جن میں پیرس، میکسیکوسٹی، نیویارک، لندن اور ٹوکیو شامل ہیں۔ روم اس سلسلے کا 11واں پڑاو تھا۔
عالمی دورے کے حوالے سے روم کا انتخاب کلاسیکل فنِ موسیقی کے حوالے سے ایک تاریخی حیثیت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ شہر یورپ میں نمایاں ثقافتی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کورال موسیقی کے ذریعے سرحدوں سے دور مکالمے، ہم آہنگی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کا پیغام پیش کیا گیا۔
میوزک کمیشن کے سی ای او کے مطابق، روم میں کنسرٹ کا انعقاد عالمی سطح پر ثقافتی اور موسیقی کے تبادلے کو فروغ دینے، سعودی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور سعودی فنون کو نئے سامعین تک پہنچانے اور دنیا کے بہترین فنکاروں کے ساتھ خیالات کے تبادلے کا ایک موقع ہے۔
