Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا شرما کی پریگنینسی کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں کی نیلامی

انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران میں نے سوچا کہ ہماری زندگی کا یہ وقت ’سرکلر فیشن‘ کا حصہ بننے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما  اپنے ان کپڑوں کی نیلامی کر رہی ہیں جو انہوں نے اپنی پریگنینسی کے دوران پہنے تھے۔
مزید پڑھیں
ہندوستان ٹائمز کے مطابق انوشکا اور ان کے شوہر وراٹ کوہلی نے رواں سال ہی اپنی بیٹی کا اس دنیا میں استقبال کیا۔ 
انوشکا شرما نے ایک بیان میں کہا کہ اس آن لائن فروخت کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم زچگی صحت میں مدد کرے گی جبکہ ڈھائی لاکھ لیٹر پانی کو بچانے کے کام بھی آئے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ میں اس فیشن کے نظام میں سرکلر اکانومی نظام شروع کر سکوں گی۔‘  
انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک بہت آسان طریقہ ہے جس سے ہم سرکلر فیشن سسٹم میں استعمال شدہ کپڑوں کو آپس میں بانٹ کر، خریدی ہوئی اشیا کو دوبارہ بیچ کر ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہیں، اس سے ہمارے ماحول پر مثبت اثر پڑے گا۔‘
انوشکا کہتی ہیں کہ ’حمل کے دوران میں نے یہ سوچا کہ ہماری زندگیوں میں آنے والا یہ دور ’سرکلر فیشن‘ کا حصہ بننے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ اور میں امید کرتی ہوں کہ ہم مل کر اس ماحولیاتی نظام کو شروع کریں۔‘
انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک سال میں انڈیا کے شہری علاقوں میں رہنے والی حاملہ خواتین ہر سال نئے کپڑے لینے کے بجائے اگر استعمال شدہ کپڑے خرید لیں تو ہم اتنا پانی بچا سکیں گے جتنا ایک شخص 200 سال سے زائد عرصے میں پیتا ہے، یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں ہر فرد کا چھوٹا سا قدم بھی بہت بڑا فرق پیدا کر سکتا ہے۔‘
انوشکا اور ان کے شوہر ویراٹ کوہلی نے اپنی بیٹی کی تصاویر ابھی تک پبلک نہیں کی ہیں۔ بیٹی کے پیدائش کے فورا بعد انہوں نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ وہ بچی کی تصاویر بغیر اجازت شائع نہ کریں۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیٹی ومیکا کو سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنے فیصلے خود لینے چاہییں، اور جب تک وہ اس قابل نہیں ہو جاتیں وہ پوری کوشش کریں گے انہیں اس سے دور رکھیں۔ 

شیئر: