Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواہش ہے کہ مزید سعودی خواتین کلیدی عہدوں پر فائز ہوں: شہزادی ریما

سعودی عرب میں سرمایہ کار خواتین کے لیے ترغیبات‘ کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کیا ہے( فوٹو العربیہ)
امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ’ سعودی وژن 2030 نے مملکت میں خواتین کو نئے مواقع مہیا  کیے۔ سعودی خواتین کو چاہئے کہ  وہ مختلف اقتصادی شعبوں میں اپنی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے مہیا پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق شہزادی ریما  ’سعودی عرب میں سرمایہ کار خواتین کے لیے ترغیبات‘ کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کررہی تھیں۔ اس کا اہتمام  اٹلانٹک کونسل کے ماتحت ’مشرق وسطی کو بااختیار بنانا‘ پروگرام نے کیا تھا۔
سعودی عرب میں متعین امریکی سفارتی مشن، مملکت میں امریکی ایوان تجارت کے ماتحت لیڈیز کمیٹی کی شراکت سے پروگرام ترتیب دیا گیا۔ 
شہزادی ریما نے سعودی عرب میں اقتصادی و سماجی اصلاحات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’ان کی بدولت خواتین کو تجارتی مواقع سے استفادے میں مدد ملی۔ سعودی ولی عہد مقامی نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اصلاحاتی مہم کی قیادت کررہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ڈیجیٹل اکانومی کے دور میں نئے مواقع اور شعبے جنم لے رہے ہیں۔ خواتین کا دائرہ کار روزانہ کی  بنیاد پر وسیع ہورہا ہے‘۔
  انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ’ مزید سعودی خواتین سعودی معاشرے اور معیشت میں کلیدی عہدوں پر فائز ہوں‘۔ 
 ورکشاپ اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ اس سال اس سمیت پانچ ورکشاپ منعقد ہوں گے۔ ان کا مقصد امریکہ  اور سعودی عرب میں تجارتی پروگراموں کو عروج کی نئی منزلوں سے متعارف کرانے والی شخصیتیوں کے درمیان ربط و ضبط پیدا کرنا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے شعبہ تجارت سے منسلک افراد باہمی تعلقات استوار کرسکیں۔ 

شیئر: