Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخ پھر کم ہو گئے 

سونے کا کاروبار بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے نرخوں سے متاثر تھا۔( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ اس ہفتے کے شروع سے مملکت میں سونے کا کاروبار بین الاقوامی مارکیٹ  میں بڑھتے ہوئے نرخوں سے متاثر تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چوبیس قیراط ایک گرام سونا کم ہوکر 214.37 ریال کا ہوگیا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ کم ہوکر 187.57 ریال ہوگئے۔
سعودی عرب سمیت پورے علاقے میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا رواج ہے۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 160.77 ریال میں ہوگئی جبکہ 14 قیراط ایک گرام والے سونے کے نرخ 125.05 ریال ریکارڈ کیے گئے۔ 
 سعودی عرب میں ایک اونس سونے کے نرخ کم ہوکر 6667.05 ریال ہوگئے جبکہ 21 قیراط 8 گرام کا سونے کا بسکٹ 1500.56 ریال میں دستیاب رہا۔
 

شیئر: