Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث شہری کو سزائے موت

سعودی شہری دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک تھا (فائل فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث سعوی شہری کو تبوک ریجن میں عدالتی فیصلے پرعمل کرتے ہوئے موت کی سزا دی گئی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری ھایل بن زعل العطوی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک تھا اور اس نے تنظیم کی قیادت کے حکم پر سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ  بنایا تھا‘۔
20 نومبر 2016 کو 25 سالہ سیکیورٹی اہلکار عبداللہ بن ناصر الرشیدی پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ وزارت دفاع کے ماتحت ایک ادارے میں ڈیوٹی دینے جارہا تھا۔ 
 سیکیورٹی فورس نے حملہ آور کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا تھا۔سات مزید افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
سرکاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ملزم کے قبضے سے مشین گن برآمد ہوئی تھی۔ معائنے سے یہ بھی ثابت ہوگیا تھا کہ وہی مشین گن واردات میں استعمال کی گئی۔ حملے کے دوران  14 گولیاں چلائی گئی تھیں۔
فوجداری کی سپیشلسٹ کورٹ نے ستمبر  2018 کو ملزمان کے خلاف ابتدائی فیصلہ  جاری کردیا تھا۔

شیئر: