Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی نے مزید 18 مساجد دوبارہ کھول دیں

وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا کیس کی تصدیق ہونے پر مطلع کیا جائے ( فوٹو اخبار مکہ)
سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مملکت کے تین علاقوں میں مزید 18 مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل کرنے کے بعد انہیں نماز باجماعت کےلیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ جن مساجد کو سنیچر کو دوبارہ کھولا گیا ہے ان میں 13 مساجد عسیر ریجن میں جبکہ 3 الباحہ اور دو مساجد مشرقی ریجن میں ہیں۔
وزارت اسلامی امور کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مقررہ ضوابط پرعمل کرتے ہوئے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ کسی بھی کورونا کیس کی تصدیق ہونے پر اس کے بارے میں فوری طور پر وزارت اسلامی امور کے متعلقہ شعبے کو مطلع کیا جائے۔ 
مساجد کےلیے جاری ایس اوپیز میں کہا گیا ہے کہ نماز باجماعت کے دوران صفوں میں فاصلے کے اصول کو مدنظررکھیں جبکہ ماسک کا استعمال اور اپنی جائے نمازضرور ہمراہ لائیں۔  

شیئر: