Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سعودی شہری پریشان، بسوں کے ذریعہ سفر پر مجبور

’تین ممالک سے پروازوں پر پابندی کانفاذ آج رات 11 بجے سے ہوگا، شہریوں کی بڑی تعداد واپس آرہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
متحدہ عرب امارات سے آنے والی پروازوں پر پابندی کے بعد دبئی جانے والے سعودی شہری واپسی کے لیے پریشان ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ بسوں کے ذریعہ سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ دبئی سے سعودی عرب بری سفر کی سروس حالات کی پیداوار ہے جو اس سے پہلے انتہائی محدود تھی۔
سعودی حکومت کی طرف سے تین ممالک سے پروازوں پر پابندی کانفاذ آج  رات 11 بجے سے ہوگا تاہم اعلان کے بعد سے لے کر اب تک مذکورہ ممالک سے واپس آنے والے  شہریوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امارات میں پروازوں کی عدم دستیابی اور سیٹیں نہ ملنے کی وجہ سے سعودی عرب لے جانے والی بس سروس کا کاروبار اچانک چمک اٹھا ہے۔
دبئی میں موجود ایک شہری محمد عسیری نے کہا ہے کہ ’میں 10 دن کے لیے دبئی آیا تھا اور اچانک پابندی کا فیصلہ ہوگیا‘۔
’میری واپسی 10 دن بعد ہے مگر نے فوری واپسی کے لیے ایئرلائن سے رابطہ کیا  مگر مجھے سیٹ نہ ملی‘۔
ایک اور شہری فہد عساکر نے کہا ہے کہ ’سیٹوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے  دبئی اور دیگر شہروں سے بس سروس شروع کی گئی ہے‘۔
’یہ چیز اس سے پہلے معروف نہیں تھی، لوگ واپس جانے کے لیے بس کے ذریعہ سفر پر مجبور ہیں‘۔
ایک اور شہری احمد الغامدی نے کہا ہے کہ ’مجھے واپسی کی سیٹ نہیں ملی، میں ایئرپورٹ گیا جہاں واپسی کی پوری کوشش کی مگر ناکام ہوا‘۔
’ایئرپورٹ پر ہی مجھے سعودی عرب لے جانے والی بس سروس کا پتہ چلا۔ اب میرے پاس واپسی کے لیے اس کے سو کوئی راستہ نہیں‘۔

’دبئی اور شارجہ سے الاحسا تک بس کا کرایہ 300 ریال سے 400 ریال تک ہے‘ ( فوٹو: المواطن)

دبئی میں موجود سعودی شہریوں نے کہا ہے کہ ’حالات سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں نے بس سروس شروع کر دی جسے اختیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‘۔
’دبئی میں سان ریجنسی ہوٹل کے سامنے بسوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ اسی طرح شارجہ میں کنگ فیصل مسجد کے سامنے شٹل سروس ہے جو مسافروں کو الاحسا تک پہنچا رہی ہے‘۔
’الاحسا پہنچنے کے بعد سعودی شہری فضائی راستے سے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہو رہے ہیں‘۔
’امارات سے سعودی عرب کے شہر الاحسا تک بس کا کرایہ 300 ریال سے 400 ریال کے درمیان ہے‘۔
بسوں کے ذریعہ واپس آنے والے سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ ’فضائی راستے سے اگر سیٹ مل بھی گئی تو اس کی قیمت 5000 ریال تک ہے‘۔

شیئر: