Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات پر بغیر اجازت جانے کی کوشش پر دس ہزار ریال جرمانہ: وزارت داخلہ

اجازت نامے کے بغیر حج مقامات پر جانے سے روکا جائے گا۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام، اطراف کے مقامات اور مشاعر مقدسہ (منی ، مزدلفہ ، عرفات) اجازت نامے کے بغیر جانے کی کوشش پر جرمانہ ہوگا‘۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہا کہ ’مسجد الحرام، آس پاس کے مقامات، مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات) جانے کے لیے اجازت نامے کا حصول ضروری ہے‘۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ’ 5 جولائی 2021 ( 25 ذی قعدہ 1442ھ) سے 23 جولائی ( 13 ذی الحجہ 1442ھ) تک پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔ 
 
وزارت داخلہ کے ترجمان نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی کہ’ سب حج موسم سے متعلق سرکاری ہدایات کی پابندی کریں‘۔
’پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار مسجد الحرام، منی، مزدلفہ اور عرفات جانے والے تمام راستوں اور گزر گاہوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ کسی کو بھی اجازت نامے کے بغیر ان مقامات پر جانے سے روکا جائے گا‘۔ 
یا د رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے گزشتہ مہینے حج پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سال صرف سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں ہی کو حج  کی اجازت ہوگی۔
امیدواروں سے  آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں- یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ اس سال صرف  60 ہزار افراد کو حج اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔ 
وزارت حج و عمرہ  نے یہ بات واضح کردی تھی کہ حج اجازت نامے صرف ایسے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو جاری ہوں گے جو پیچیدہ امراض سے پاک ہوں گے اور ان کی عمر 18 سے 65 برس کے درمیان ہوگی۔ ویکسین کی شرط بھی لگائی گئی ہے۔

شیئر: