Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں عوامی مقامات سے دو ہزار سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف

حوثی باغیوں نے جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف صوبوں میں سڑکوں، سکولوں اور رہائشی مقامات کو 2 ہزار سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
یہ سرنگیں حوثی باغیوں نے جگہ جگہ بچھا رکھی تھیں اور ان سے ہزاروں یمنی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن بھر میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی مہم انجام دے رہا ہے۔ اسے ’مسام‘  کا نام دیا گیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے 26 جون سے 2 جولائی  تک 2008 بارودی سرنگیں صاف کی یہں۔ ان میں  63 انسان کش، 793 ٹینک شکن تھیں جبکہ 1141 ایسی تھیں جو دھماکہ کیے بغیر جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ 11 دھماکہ خیز بم بھی ہٹائے گئے۔ 
شاہ سلمان مرکز نے الجوف، الضالع، لحج، عین وغیرہ مقامات پر بارودی سرنگوں کی صفائی کی ہے۔
یاد رہے کہ مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک دو لاکھ  59 ہزار 984 بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں اور مہم جاری ہے۔

شیئر: