Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو پناہ دینا جرم ہے، پبلک پراسیکیوشن کا انتباہ

’ایسا کرنے پر 15 سال تک قید کی سزا اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا‘ ( فوٹو: المواطن)
سعودی پبلک پراسکیوشن نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ سرحدوں کی دراندازی کرنے والوں کو پناہ دینا سنگین جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’دراندازوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی معاونت کرنا، ٹرانسپورٹ فراہم کرنا، پناہ دینا یا ان کے جرم کو چھپانا قابل مواخذہ ہے‘۔
’ایسا کرنے پر کم سے کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 15 سال تک قید کی سزا اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا‘۔
’درانداز کو پناہ دی گئی تو وہ مکان اور اگر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی تو گاڑی ضبط کی جائے گی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’درانداز ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے پر مجرم ہے، اس کے ساتھ کسی بھی قسم  کا تعاون جرم شمار کیا جائے گا‘۔

شیئر: