Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں گھر اور منی مارکیٹ میں بندر گھس گیا

گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں الخبر شہر کے الصواری محلے میں ایک شہری کے گھر اور عزیزیہ منی مارکیٹ میں گھس کر بندر نے خوف وہراس پھیلا دیا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی شہری خالد الشمری نے بتایا کہ وہ صبح  4 بجے اپنے گھر پر تھا کہ اچانک اہل خانہ شور کرنے لگے۔ پتہ چلا کہ ایک بندر گھر میں گھس آیا ہے اور وہ  توڑ پھوڑ کر رہا ہے۔
 بندر نے گھر کے باہر کھڑی ہوئی گاڑی کوبھی نقصان پہنچایا ہے۔ 
الخبر سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بندر الصواری محلے ہی میں ایک منی مارکیٹ  کے اندر گھس گیا تاہم  ورکرز نے جلد اسے وہاں سے بھگا دیا تھا۔ 
سعودی شہری اور اور منی مارکیٹ کے مالک نے بندر کے حوالے سے متعلقہ ادارے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔

شیئر: