Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گھڑ سواری کے مقابلوں میں حصہ لینا خواب ہے‘

متعلقہ ادارے اس حوالے سے خواتین کی سرپرستی کریں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سعودی لڑکی امیرہ الخضیری نے گھڑ سواری سیکھ کر پورے علاقے میں نام پیدا کیا ہے۔
اب ان کا خواب گھڑ سواری کے مقابلوں میں شرکت کرکے ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنا ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امیرہ الخضیری نے بتایا کہ بچپن سے خواب تھا کہ ’ گھڑ سواری میں مہارت حاصل کروں۔ نو برس کی تھی تب سے گھڑسواری کے خواب دیکھا کرتی تھی۔ شروع میں اسے ایسا لگتا تھا کہ میر یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا‘۔
 امیرہ الخضیری نے بتایا کہ’ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح گھڑ سواری کے میدان میں بھی سعودی خواتین حصہ لینے لگی ہیں اور کئی نے تو اس فیلڈ میں نام پیدا کیا ہے‘۔ 
سعودی گھڑ سوا ر کا کہنا تھا کہ’ ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی گھڑ سوار خواتین کو حصہ لینے کے مواقع  ملنے چاہئے۔ ضرورت ہے کہ متعلقہ ادارے اس حوالے سے خواتین کی سرپرستی کریں‘۔ 

شیئر: