Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: خواتین کی گھڑ سواری میں دلچسپی

فی الوقت 47 لڑکیاں گھڑ سواری کی تربیت لے رہی ہیں ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں خواتین، لڑکیوں اور بچوں میں گھڑ سواری کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ سعودی ٹرینر خواتین ایک کلب میں گھڑ سواری کی ٹریننگ دے رہی ہیں۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹرینر خاتون نے العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں لڑکیوں اور بچوں میں گھڑ سواری کا شوق بڑھتا جارہا ہے۔

سعودی ٹرینر خواتین گھڑ سواری کی ٹریننگ دے رہی ہیں (فوٹو: االعربیہ)

کامیاب گھڑ سوار خواتین کی دیکھا دیکھی لڑکیوں اور بچوں میں گھڑ سواری کو پسند کیا جانے لگا ہے۔ گھڑ سواری کی ٹریننگ پندرہ کلاسوں میں دی جارہی ہے۔  
ٹرینر خاتون نے کہا کہ فی الوقت 47 لڑکیوں اور بچوں کو گھڑ سواری کی تربیت دی جارہی ہے۔ ان میں سے پانچ ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ 

گھڑ سواری کی ٹریننگ پندرہ کلاسوں میں دی جارہی ہے (فوٹو: العربیہ) 

گھڑ سواری سیکھنے والی ایک  لڑکی نے بتایا کہ انہوں نے ڈھائی سال پہلے گھوڑے خریدے تھے۔ فی الوقت ان کے پاس تین گھوڑے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ’اب میں گھڑ سواری کی ماہر ہوں۔ گھوڑوں کی صفائی اور خدمت کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے۔‘
گھڑ سواری سیکھنے والی ایک اور لڑکی نے بتایا کہ ’مجھے گھڑ سواری اچھی لگتی تھی بالآخر گھڑ سوار ٹرینر خاتون نوال الزعفری سے اب میں اس کی ٹریننگ لے رہی ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مجھے ہی نہیں بلکہ جازان کی بیشتر لڑکیوں کو فخر ہے کہ وہ  گھوڑے کی سواری کرنے لگی ہیں اور انہیں اس میں لطف آرہا ہے۔‘

شیئر: