Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میں آپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر 

رابطہ مرکز ڈیجیٹل ہوگا اور چوبیس گھنٹے کام کرے گا(فوٹو، سبق نیوز)
’کدانہ‘ ترقیاتی کمپنی نے جمعرات کو منی میں آپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا- سینٹر کی حیثیت مشترکہ رابطہ مرکز کی ہوگی-
مذکورہ مرکزی سینٹر سے (مشاعر مقدسہ ) منی، مزدلفہ اور عرفات کے رفاہی اداروں میں پیش آنے والے مسائل حل کرنے اور مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے شکایات وصول کی جائیں گی-
رابطہ مرکز شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرے گا- 
رابطہ مرکز ڈیجیٹل ہوگا اور چوبیس گھنٹے کام کرے گا- 
یاد رہے کہ منی میں کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر منی، عرفات اور مزدلفہ میں تمام اداروں کو ایک لائن پر لانے والے بڑے  پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے- 
سینٹر کا نام ’مالک‘ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن اور ’کدانہ‘ کمپنی اس کی مالک ہوگی- 

شیئر: