Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ جمعرات کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا 

رواں ہجری سال کا دوسرا اور آخری واقعہ ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
ماہر فلکیات سامی الحربی نے کہا ہے کہ 5 ذی الحجہ  15 جولائی بروز جمعرات سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا- رواں ہجری سال کا دوسرا اور آخری واقعہ ہوگا- 
الحربی نے مزید بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق سورج 12 بجکر 26 منٹ  اور 44 سیکنڈ پر انتہائی بلندی 89.57.56 ڈگری پر ہوگا- اس وقت مکہ مکرمہ میں تمام مادی اشیا سمیت خانہ کعبہ کا سایہ اوجھل ہوجائے گا- 
سامی الحربی کا کہنا ہے کہ قدیم زمانے میں جب قبلے کی سمت متعین کرنے کے لیے جدید ترین حساس آلات نہیں ہوتے تھے تب دنیا بھر کے لوگ اسی منظر کو دیکھ کر مساجد کا سنگ بنیاد رکھتے اور قبلے کی جہت متعین کیا کرتے تھے-
آجکل بھی بہت سارے مقامات ایسے ہیں جہاں مسلمانوں کو یہ سہولت میسر نہیں لہذا ایسے مقامات کے  باشندے اس منظر سے فائدہ اٹھ کر قبلے کی جہت متعین کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: