Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن

ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ دسمبر2020 میں شروع کیا گیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں اب تک  کورونا ویکسین کی ایک کروڑ  91 لاکھ 92 ہزار 692 خوراکیں دے دی گئیں- 
اخبار  24 کے مطابق 17.1 ملین پہلی خوراک اور 2 ملین دوسری خوراک دے دی گئی- جبکہ 1.39 ملین  معمر افراد کو دونوں خوراکیں دے دی گئیں- 
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ایک لاکھ 94 ہزار  500 سے زیادہ خوراکیں دے دی گئیں- 
یاد رہے کہ وزارت صحت  نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ  17 دسمبر  2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری  2021 کو کیا گیا-  موجودہ مرحلے کے دوران مملکت بھر میں قائم سینٹرز کے  ذریعے ویکسین دی جارہی ہے۔

شیئر: