Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن

ویکسین سینٹرز کی تعداد میں اضافے سے لوگوں کو سہولت ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ۔ مختلف کمشنریوں اور شہروں میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھائے جانے سے لوگوں کو کافی سہولت ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگائے جانے کے حوالے سے  اعداد وشمار کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے مملکت کے تمام ریجنز، چھوٹے شہر اور متعدد قصبوں میں بھی کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے ہیں۔

 مملکت میں فراہم کی جانےوالی تمام ویکسینز محفوظ ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

اس وقت وزارت صحت کی زیر نگرانی قائم کیے جانے والے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد 587 ہے جہاں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی سہولت مکمل طورپرمفت فراہم کی جاتی ہے۔ ویکسین لگوانے کے لیے وزارت کی ایپ ’صحتی‘ کے ذریعے خود کو رجسٹرکرایاجاتا ہے۔
صحتی ایپ کے ذریعے رجسٹرکرانے کے بعد وقت اور سینٹر کا انتخاب کیا جاتا ۔ پیشگی وقت لینے کا مقصد سماجی فاصلے کے اصول کویقینی بناتے ہوئے ازدحام پرقابو پانا ہے۔

مملکت کے مختلف شہروں میں 587  ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت نے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ مملکت میں فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہیں جن کے بارے میں وزارت کی متعلقہ کمیٹی کے علاوہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے بھی ہرطرح سے تسلی کی جاچکی ہے

شیئر: