Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وقوف عرفہ 19 اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوسکتی ہے‘

ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ ’ہلال کی پیدائش سنیچر کی صبح ہوگی (فوٹو: ٹوئٹر)
ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’مملکت میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز پیر جبکہ حج 19 جولائی بروز اتوار کو ہو گا۔‘
ویب نیوز اخبار 24 نے ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کےحوالے سے مزید کہا ہے کہ ’یکم ذوالحجہ بروز اتوار 11 جولائی کو ہوگا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’جمعہ کے روز سورج غروب ہونے سے قبل چاند بھی ڈوب جائے گا جس کی پیدائش سنیچر کی صبح ہو گی اس طرح ہفتے کی شام ہلال دیکھا جاسکے گا جو تقریباً 36 منٹ تک رہے گا۔‘
ماہر فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ ’اس حساب سے 11 جولائی بروز اتوار ذوالحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی بروز اتواراور عیدلاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔‘
واضح رہے کہ سعودی عدالت کی جانب سے آج (جمعہ کی شام) ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

شیئر: